آ گئے مژدہ شفاعت کا سنانے والے

آ گئے مژدہ شفاعت کا سنانے والے

نار دوزخ سے غلاموں کو بچانے والے


ہے مقدر میں بلندی ہی بلندی اپنے

ہم تو ہیں قدموں میں سر ان کے جھکانے والے


کر کے احسان جتانا یہ نہیں شان ان کی

اور کوئی ہوں گے وہ احسان جتانے والے


مر کے پہنچا جو لحد میں تو نکیروں نے کہا

مرحبا نعت شاہ دیں کی سنانے والے والے


تو جلا سکتی نہیں سن لے جہنم ہم کو

ہم تو ہیں جشن ولادت کے منانے والے


کاش سرکار سر حشر کہیں مجھ سے عبید

آ جا دامن میں میری نعت سنانے والے

 

Click Here to watch full video

Post a Comment

0 Comments