اللہ نے پہنچایا سرکار کے قدموں میں




 اللہ نے پہنچایا سرکار ﷺ کے قدموں میں 

کیا کیا نہ سکوں پایا سرکار ﷺ کے قدموں میں 


دل کا تھا عجب عالم ان کے در اقدس پر 

سر پر تھا عجب سایہ سرکار ﷺ کے قدموں میں 


وہ رب محمد ﷺ کا تھا خاص کرم جس نے 

عالم نیا دیکھلایا  سرکار ﷺ کے قدموں میں 


جب سامنے جالی کے اشکوں کی سلامی دی 

سو شکر بجا لایا سرکار ﷺ کے قدموں میں 


تارا تھا کہ جگنو تھا گوہر تھا کہ برگ گل 

جو اشک کہ لہرایا سرکار ﷺ کے قدموں میں 


سانسوں کا تموج بھی اک بار لگا مجھ کو 

وہ مرحلہ بھی آیا سرکار ﷺ کے قدموں میں 


وہ اپنے گناہوں کا احساس تھا بس تائب 

جس نے مجھے تڑپایا سرکار ﷺ کے قدموں میں

Post a Comment

0 Comments