آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار




 آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار 

پڑھتے ہیں صلی اللہ وسلم آج در و دیوار مدنیﷺ

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو 


بارہ ربیع الاول کو وہ آیا در یتیم

ماہ نبوت مہر رسالت،صاحب خلق عظیم مدنیﷺ

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو


پیاری صورت ہنستا چہرہ منہ سے جھڑتے پھول

نور سراپاچاند سا چہرہ حق کا پیارا رسول مدنیﷺ

 اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو


جبریل آئے جھولا جھولانے لوری دے ذیشان

سوجا سوجا رحمت عالم دو جگ کے سلطان مدنیﷺ

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو


اول و آخر سب کچھ جانے دیکھے بعید و قریب

غیب کی خبریں دینے والا اللہ کا وہ حبیب مدنیﷺ

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو 


حامد و محمود اورمحمد دو جگ کا سردار

جان سے پیارا راج دلارا رحمت کی سرکار مدنیﷺ

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو


یٰسین و طہٰ کملی والا قرآن کی تفسیر حاضر و ناظر

شاہد و قاسم آیا سراج منیر مدنیﷺ

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو


دور بلائیں کرنے والا امت کا غم خوار حافظ و حامی 

شافع و نافع رحمت کی سرکار مدنیﷺ

اللہ للہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو 


کفر وشرک کی کالی گھٹیائیں ہوگئیں ساری دور

مشرق و مغرب و دنیا اندر ہوگیا نور ہی نور مدنیﷺ

اللہ للہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو

Post a Comment

0 Comments